جونپور میں آگ لگنے سے گمٹیاں جل کر خاکستر

تاثیر 11 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جونپور، 10 اپریل : اترپردیش کے جونپور ضلع کے لائن بازار تھانہ علاقے میں واجد پور تیراہے کے قریب سٹی ٹاور سے پہلے سڑک کے کنارے بنی گمٹیوں (عارضی دکانوں) میں جمعہ کی صبح 4 بجے آگ لگ گئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کئی گمٹیاںاس کی زد میں آگئیں۔
آگ لگنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ صبح کی سیر کے لیے نکلے لوگوں نے محکمہ فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ افسر ناگیندر دویدی اپنی ٹیم اور فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی تھی اور ٹیم نے اس پر قابو پانے کے لیے گھنٹوں جدوجہد کی۔ عینی شاہد کرپاونش جیسوال نے بتایا کہ وہ صبح تقریباً 4 بجے صبح کی سیر کے لیے جا رہے تھے کہ اچانک انہوں نے آگ دیکھی۔ اس نے فوری طور پر لوگوں کو بلایا اور محکمہ فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
آگ لگنے سے کئی دکانداروں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ متاثرہ دیارام پرجاپتی نے بتایا کہ ان کی ناشتے کی دکان میں لگنے والی آگ میں تقریباً 60,000 سے 65,000 روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس دوران ببلو پرجاپتی کا اسٹال مکمل طور پر جل گیا جس سے کافی مالی نقصان ہوا۔ متاثرین نے انتظامیہ سے امداد کی اپیل کی ہے۔