سیتا پوری میں گیس سیلنڈر ریکیٹ کا پردہ فاش، 17 سیلنڈر برآمد

تاثیر 1 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، یکم اپریل : کرائم برانچ نے راجدھانی میں ایل پی جی سلنڈروں کی بلیک مارکیٹنگ اور غیر قانونی ذخیرہ کرنے کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈابری علاقے میں چل رہے ایک ریاکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ چھاپے کے دوران 17 گیس سلنڈر برآمد ہوئے جن میں بھارت، ہندوستان اور انڈین گیس کے سلنڈر شامل ہیں۔کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہرش اندورا نے بدھ کے روز کہا کہ کرائم برانچ کی ٹیم کو ایک اطلاع ملی کہ سیتا پوری علاقے میں ایل پی جی سلنڈروں کو غیر قانونی طور پر ذخیرہ اور ری فل کیا جا رہا ہے۔ معلومات کی بنیاد پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایک قابل اعتماد اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس ٹیم نے سیتا پوری میں ایک دکان پر چھاپہ مارا، جہاں بڑے پیمانے پر غیر قانونی سرگرمیوں کا پتہ چلا۔ دکاندار موہن لال گرگ (61) غیر قانونی طور پر گھریلو گیس سلنڈروں کو ری فل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم کھلے بازار میں گیس 200 فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہا تھا۔