سمرجیت سنگھ گھاٹگے کے بی جے پی میں شامل ہونے پر حسن مشرف کا ردعمل

تاثیر 11 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

 ممبئی ، 10 اپریل :حال ہی میں سمرجیت سنگھ گھاٹگے کے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے پر کاغل میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما حسن مشرف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ ایک ہی ’’گلے ملنے‘‘ میں ہم چاروں اکٹھے نظر آئیں گے، اور اس کے ذریعے کولہاپور ضلع کی ہمہ جہت ترقی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے گھاٹگے کو اس فیصلے پر مبارکباد بھی دی ہے، جبکہ مختلف چینلز اور انٹرویوز میں گھاٹگے نے ان کی کشادہ دلی کی تعریف بھی کی ہے۔