گاندربل کے ارہامہ جنگلات میں باقی بچے دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلےہیلی کاپٹر کا استعمال

تاثیر 1 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سرینگر یکم اپریل:ارہاما گاندربل میں آپریشن جاری ہے اور اعلیٰ سیکورٹی افسران صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جائے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔اس دوران فوج کی جانب سے آپریشن کے دوران فضائی نگرانی جاری ہے جبکہ فورسز نے اس آپریشن میں کارروائی تیز کر دی ہے۔ غور طلب ہے کہ گاندربل کے ارہامہ کے جنگلات میں فوج اور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہاں کچھ دہشت گرد چھپے بیٹھے ہیں۔جن کو کل رات جب ڈھونڈ نکالنے کیلےآپریشن چلایا گیا تو چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔جبکہ اس آپریشن کو رات بھر روک کر جب آج صبح کارروائی شروع کردی گئی تو نتیجے کے طور پر ایک عدم شناخت دہشت گرد مارا گیا ہے۔فی الحال آپریشن جاری ہے۔