تاثیر 13 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 13 اپریل: مشرق وسطی کے بحران اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے اعلان کے درمیان، ایرانی خام تیل لے کر آئے دو بڑے ٹینکر ہندوستان کے مشرقی اور مغربی ساحلوں کے بندرگاہوں پر پہنچ گئے ہیں، جو تقریبا سات برسوں میں پہلی بار اس طرح کی ترسیل ہے ۔شپ ٹریکنگ کے اعداد و شمار سے یہ معلومات سامنے آئی ہے۔
پیر کے روز جاری کردہ شپ ٹریکنگ کے اعداد و شمار کے مطابق، ایرانی خام تیل سے بھرا ایک کروڈ آئل ٹینکر اڈیشہ کی پارادیپ بندرگاہ کے قریب پہنچنے کے بعد، ایک اور ایرانی آئل ٹینکر گجرات کی سکا بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ اس جہاز میں تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لدا ہے،جسے مارچ کے وسط میں جزیرہ کھرگ سے لادا گیا تھا۔
شپ ٹریکنگ کے مطابق، یہ تیل ٹینکرز تقریباً سات برسوں میں ہندوستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والے ایرانی خام تیل کے پہلے کارگو ہیں۔ نیشنل ایرانین ٹینکر کمپنی کی طرف سے چلائے جانے والے فیلیسیٹی نامی خام تیل بردار بحری جہاز اتوار کی رات دیر گئے گجرات کے ساحل پر سکا کے قریب لنگر انداز ہوا۔ اس جہاز میں تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل ہے، جسے مارچ کے وسط میں جزیرہ کھرگ سے لادا گیا تھا۔

