تاثیر 11 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
تل ابیب،10اپریل:۔فوج جنگی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے، یہ بات اسرائیل کے فوجی سربراہ ایال ضمیر نے جمعرات کو کہی اور خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود کسی بھی لمحے دوبارہ جنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ضمیر نے ایک بیان میں کہا، “اسرائیلی دفاعی افواج حالتِ جنگ میں ہیں۔ ہم حزب اللہ کے خلاف خاصی شدت سے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم کو ’بے مثال اور تاریخی‘ قرار دیتے ہوئے مزید کہا، اس تنازع سے تہران کافی حد تک کمزور ہو گیا ہے۔ ایران اب وہ ایران نہیں ہے جو جنگ سے پہلے تھا بلکہ اس سے کہیں زیادہ کمزور ہے۔اسرائیل اور ایران کے درمیان بدھ کو جنگ بندی نافذ ہو گئی لیکن ضمیر نے زور دیتے ہوئے مزید کہا، “ہم کسی بھی وقت ضرورت کے تحت نہایت عزم سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ کو فوجی اعتبار سے کمزور ہو گئی ہے اور دعویٰ کیا کہ ایرانی حمایت یافتہ گروپ اب لبنان کے اندر تنہا اور ایران میں اپنی فوجی شریان سے کٹ گیا ہے۔ان کے تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری دشمنی کے باعث پورے خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔

