تاثیر 1 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور (منہاج عالم) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اور ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت جگدیش پور تھانہ پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔جگدیش پور تھانہ انچارج رام چندر سنگھ کو اطلاع ملی تھی کہ ہسپتال چوک کے قریب ہیرا یادو نامی شخص کے پھونس کے جھونپڑے میں کچھ لوگ جمع ہیں اور کسی بڑی مجرمانہ واردات کو انجام دینے کے لیے اسلحہ اکٹھا کر رہے ہیں۔i طلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا، جہاں سے دو دیسی کٹے اور 7 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ موقع سے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ہیرا یادو فرار ہونے میں کامیاب رہا۔گرفتار ملزمان، پنکج یادو اور انشو کمار سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے ہیرا یادو کے دو منزلہ مکان کی تلاشی لی۔ وہاں سے مزید ایک دیسی کٹا، 6 زندہ کارتوس اور ایک استعمال شدہ گولی کا خول برآمد ہوا۔پنکج یادو

