تاثیر 11 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں، 10 اپریل : ضلع پولیس کشتواڑ نے منشیات مخالف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تقریباً 8 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد کیا ہے۔پولیس کے مطابق شالیمار میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، جس میں سوار شخص کے پاس سے مذکورہ مادہ برآمد ہوا۔ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا جبکہ گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔
گرفتار شخص کی شناخت مظفر حسین عرف ڈگہ سکنہ شکتی نگر کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

