تاثیر 8 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سرینگر، 8 اپریل :منشیات کے ضوابط کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایک سخت کارروائی میں، کولگام پولیس نے بدھ کے روز دیوسر کے علاقے میں دو کیمسٹ کی دکانوں کو شیڈول این آر ایکس ادویات کو سنبھالنے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں سیل کر دیا، جبکہ سی سی ٹی وی کی عدم تعمیل پر دوسروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منشیات کے کنٹرول کے ضوابط کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، کولگام پولیس نے دیوسر کے علاقے میں معائنہ کیا۔ اس مہم کے دوران، 02 کمسٹ کی دکانوں کوشیڈولڈ/این آر ایکس ادویات کی دیکھ بھال کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث پائی گئی۔ یہ معائنہ پولیس ٹیموں نے کیا جس کی قیادت پی ایس دیوسر اور ڈرگ کنٹرولر کر رہے تھے۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے، دونوں دکانوں کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا، مزید قانونی کارروائی زیر التوا ہے۔

