تاثیر 12 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،11اپریل:۔پٹنہ میں میٹرو تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس دوران اہم خبریں سامنے آرہی ہیں۔ اطلاع کے مطابق بھوت ناتھ میٹرو اسٹیشن تعمیر کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ مبینہ طور پر ایک مزدور ملبے تلے دب گیا تھا۔ واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ مزدور کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاع کے مطابق کرین سے چل رہے کام کے دوران مزدور کا جسم اسٹیشن کے سلیب کےنیچے پھنس گیا۔ جس سے خوف وہراس پھیل گیا اور جائے وقوعہ پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا ۔ زخمی نوجوان کی شناخت ستیش کمار سیوان کے طور پر ہوئی ہے اور میٹرو پروجیکٹ میں کام کر رہا تھا ، مقامی باشندوں اور ساتھیوں کی مدد سے کافی کوشش کے بعد بچا لیا گیا۔ اسے فوری طور پر قریبی نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کرین کے ذریعہ کام چل رہا تھا اور مزدور سلیب کے نیچے کام کر رہا تھا ۔اسی دوران مشین میں اس طرح پھنس گیا کہ باہر نکالنا مشکل ہوگیا ہے۔ واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر موجود کارکن مدد کے بجائے ویڈیو بنانے میں مصروف تھے۔ جبکہ مقامی لوگوں نے ہمت کر کے مزدور کو باہر نکالا۔

