مالدیپ کی معیزو حکومت کو آئینی ریفرنڈم اور میئر کے انتخابات میں شکست

تاثیر 5 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مالے، 05 اپریل : مالدیپ میں ہونے والے اہم انتخابی مقابلے میں حکمراں جماعت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ آئینی ریفرنڈم اور میئر انتخابات میں اپوزیشن جماعت مالدیویئن ڈیموکریٹک پارٹی (ایم ڈی پی) نے مضبوط کارکردگی دکھاتے ہوئے برتری حاصل کی ہے، جس سے حکومت کی پوزیشن کمزور ہوتی نظر آ رہی ہے۔ ان نتائج کو محمد معیزو کی قیادت والی حکمراں جماعت پیپلز نیشنل کانگریس (پی این سی) کے لیے ایک بڑی سیاسی آزمائش سمجھا جا رہا تھا۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق بڑی تعداد میں ووٹروں نے مجوزہ آئینی تبدیلیوں کو مسترد کر دیا، جبکہ میئر انتخابات میں بھی اپوزیشن نے کئی اہم نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے اپنی گرفت مضبوط کی ہے۔ ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو ایجنسی (اے اے) نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ مالدیپ کی حکمراں جماعت پیپلز نیشنل کانگریس (پی این سی) کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ وہ ایک اہم آئینی ریفرنڈم اور میئر کے عہدے کی دوڑ میں ہار گئی ہے۔ اس انتخاب کو صدر محمد معیزو کے لیے ایک امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔