مایاوتی نے خواتین کے ریزرویشن بل کی حمایت کی، کانگریس پر تنقید

تاثیر 15 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 15 اپریل: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کی تجویز کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک طویل انتظار رہا ہے، لیکن ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ حکومت ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی برادریوں کی فلاح و بہبود سے متعلق پارٹی کی تجاویز پر دھیان دے۔ انہوں نے کانگریس ، بی جے پی اور ایس پی پر بھی حملہ بھی بولا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی اس پی کے بیس ووٹ ،دلتوں کو راغب کرنے کے لیے کچھ وقت سے مخالف جماعتوں کے پروگرا میں نیلے رنگ کے کپڑوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔اس کا دلتوں پر کچھ بھی اثر پڑنے والا نہیں ہے کیونکہ ان پر صرف بی ایس پی کے یلے رنگ کا ہی اثر پڑتا ہے ۔دیگر کسی اور رنگ کا نہیں ، یہ مخالفین کو دھیان میں رکھ کر چلنا چاہئے۔
بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ یہ مناسب ہوتا اگر خواتین کے ریزرویشن کا حقیقی حق مظلوم اور نظرانداز طبقات، خاص طور پر ایس سی-ایس ٹی او بی سی کمیونٹی کی سماجی، سیاسی اور معاشی طور پر پسماندہ خواتین کو الگ سے فراہم کیا جاتا۔ اگر نہیں تو کیا ان طبقات کی خواتین کو ریزرویشن کا پورا فائدہ مل سکے گا؟ خواتین کے ریزرویشن کے اصل مقصد کے بارے میں بہت زیادہ شکوک و شبہات اور بہت زیادہ تذبذب ہے۔