تاثیر 29 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ہوگلی، 29 اپریل ؛ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026کے دوسرے مرحلے میں ہگلی ضلع کے آرام باغ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ متالی باگ اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد براہ راست ایمبولینس سے پولنگ مرکزپہنچیں۔ انہوں نے بدھ کی سہ پہر آرام باغ کے وارڈ نمبر 139 میں پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ صحت بہتر نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں وہیل چیئر پر بوتھ کے اندر لے جایا گیا۔
اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد،متالی باگ نے کہا کہ اگر ان کا گلا بھی کاٹا جائے تب بھی وہ ’’جے بنگلہ‘‘ کا نعرہ لگاتی رہیں گی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ترنمول کانگریس ایک بار پھر ممتا بنرجی کی قیادت میں ریاست میں حکومت بنائے گی۔

