ممبئی انڈینز کی ناقص کارکردگی،ہاردک کی کپتانی پر اٹھنے لگے سوال

تاثیر 19 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،19اپریل: آئی پی ایل 2026 ممبئی انڈینز کے لیے ایک بڑی تباہی ثابت ہو رہا ہے اور اس بحران کے مرکز میں ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا ہیں۔ پانچ میچوں میں چار شکستوں کے بعد تجزیہ کاروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ پنجاب کنگز کے خلاف گھریلو شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے ہاردک کی کپتانی پر سخت تنقید کی ہے۔ آئی پی ایل کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک ممبئی انڈینز اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پرجدوجہد کررہی ہے۔ ہاردک پانڈیا کے بحیثیت کپتان فیصلے اور ٹیم کا تال میل مکمل طور پر خراب دکھائی دیتا ہے۔ جمعرات کو، وانکھیڑے اسٹیڈیم میں، پنجاب کنگز نے، شریس ائیر کی قیادت میں، ممبئی انڈینز کو اس کے ہی میدان پر بری طرح شکست دے دیا، اوریہ اس سیزن کی چوتھی شکست تھی۔