این ایچ اے آئی قومی شاہراہوں پر آروگیہ ون لگائے گا

تاثیر 8 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 8 اپریل :۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) شاہراہوں کے ساتھ خالی زمین پر دواو¿ں کے پودے لگائے گی۔این ایچ اے آئی نے اسے ‘آروگیہ ون’ پروجیکٹ کا نام دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 62.8 ہیکٹر کے رقبے پر محیط 17 زمینی پارسلوں میں تقریباً 67,462 دواو¿ں کے پودے لگائے جائیں گے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت نے کہا کہ ان پودوں میں 36 دواو¿ں کے پودے شامل ہوں گے، جن میں نیم، آملہ، املی، جامن، لیموں، برگد اور مولسری شامل ہیں۔ یہ ملک کی تمام ریاستوں کے زرعی موسمی زون کے مطابق لگائے جائیں گے۔ زیادہ سے زیادہ عوامی بیداری کے لیے ٹول پلازوں کے قریب مقامات، راستے کے کنارے کی سہولیات، انٹرچینجز، اور بڑے روڈ جنکشن کو ترجیح دی جائے گی۔