خانقاہ حضرت سید میر شاہ کے عرس مبارک پر نور رحمت

تاثیر 8 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ، 08/ اپریل (تاثیر بیورو) بہ سلسلہ ہوڑہ کے گھسڑی علاقے میں واقع درگاہ حضرت سید میر شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا عرسِ مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ لگاتار بارش کے باوجود عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انجمن غلامانِ پنجتن کے سربراہ جناب امتیاز انصاری کی جانب سے مزارِ اقدس پر چادر پوشی کی گئی، جس کے بعد نعتیہ محفل کا آغاز ہوا۔ معروف نعت خواں حضرات جناب اشرف علی بنارسی، جناب پرویز حبیبی، جناب حسن رضا اور جناب شبیر علی نے بارگاہِ رسالتؐ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
بعد ازاں فاتحہ خوانی کی سعادت جناب حافظ احسان رضا رضوی (امام سید میر مسجد) نے حاصل کی، جبکہ مزارِ اقدس کے خادم جناب انور علی قادری بھی اس موقع پر موجود رہے۔ جبکہ تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر سابق کونسلر محترمہ ساوتری دیوی ساؤ، آئی سی مالی پانچگھڑا محترمہ شمیمہ خان، اقلیمہ فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب بدرالدجی انصاری، سماجی کارکن جناب محمد اسلام، جناب محمد شعبان انصاری (راجو)، جناب محمد مسلم، جنرل سیکریٹری جناب محمد اسلم، جناب محمد شمیم خان (سیکریٹری) اور جناب اجمل حسین سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر حاضرین کے درمیان شیرینی اور لنگر تقسیم کیا گیا، اور ملک و ملت کی خوشحالی و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔