تاثیر 4 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
اداکارہ پرینیتی چوپڑا جلد ہی زی 5کے ٹاک شومومس ٹاک کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔ شو کے اعلان کے دوران، انہوں نے ماں بننے کے اپنے تجربے، اپنے خاندان کے تعاون اور معاشرے میں مروجہ ذہنیت کے بارے میں کھل کر بات کی۔ پرینیتی نے کہا کہ ان کے اس سفر کو آسان بنانے میں ان کے شوہر راگھو چڈھا اور خاندان نے اہم کردار ادا کیا، جس سے انہیں کبھی تنہا ئی محسوس نہیں ہوئی۔
اس شومیں انہوں نے کام کرنے والی ماو¿ں کو درپیش چیلنجز پر بھی بات کی اور کہاکہ بہت سی خواتین کو اپنے گھر والوں اور شوہروں کی حمایت نہیں مل پاتیہے جو کہ افسوسناک ہے۔ پرینیتی کے مطابق، ماں بننے کے سفر میں سب سے اہم عنصر ’سپورٹ سسٹم‘ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر ماں کو مدد اور سمجھ کی ضرورت ہوتی ہے ، تاکہ وہ اپنے بچے کی بہترپرورش کر سکے۔
اپنے شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے، پرینیتی نے کہا کہ ”مومز ٹاک“ کے ذریعے وہ یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ بچے کی پرورش کا کوئی ایک طے طریقہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو سماجی دباو¿ سے قطع نظر اپنے فیصلے خود کرنے چاہئیں۔ ہر ایپی سوڈ میں، ناظرین کو اپنی زندگی کی کہانیاں اور ان کے حل دیکھنے کو ملیں گے۔ پرینیتی نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی متوازن نشوونما کو یقینی بنانے کے لیے والدین کو دوستانہ رویہ اور نظم و ضبط برقرار رکھنا چاہیے۔

