فلم’رجنی کی بارات‘ کا پوسٹر جاری، اُلکا گپتا خود بارات لے کر نکلیں

تاثیر 29 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، اداکارہ اُلکا گپتا کی آنے والی ہندی فلم “رجنی کی بارات” کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ پوسٹر میں، اُلکا پورے اعتماد کے ساتھ اسکوٹر پر اپنی ہی بارات کی قیادت کرتی نظر آ رہی ہیں۔ یہ منفرد منظر روایتی سوچ سے ہٹ کر ایک نئی کہانی کی جھلک پیش کرتا ہے، جس میں ایک لڑکی اپنی زندگی کے فیصلے خود کرتی نظر آئے گی ۔
پوسٹر میں اُلکا کے ساتھ سنیتا راجوار اور زرینہ وہاب بھی مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جبکہ اشوتھ بھٹ ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ پس منظر میں شادی کا رنگین ماحول اور تیاریاں پوسٹر کو بالی ووڈ کا ایک مخصوص احساس دلاتی ہیں۔ کنشک وجے بھی فلم میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔