پرپل کیپ کے ٹاپ تھری میں پہنچے پرنس یادو، اورنج کیپ کی دوڑ بھی دلچسپ ہوئی

تاثیر 20 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 20 اپریل : انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں اتوار کو ہونے والے دو میچوں کے بعد اورنج کیپ اور پرپل کیپ کی دوڑ میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ کئی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے دونوں لیڈر بورڈز کو مزید پرجوش بنا دیا ہے۔

پرپل کیپ کی دوڑ میں پرنس یادو کا جلوہ

پنجاب کنگز اور لکھنو سپر جائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پرنس یادو نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 2/25 حاصل کیا۔ میچ میں مجموعی طور پر 454 رن بنے، اس کے باوجود پرنس یادو نے کفایتی گیندبازی کی۔

اس کارکردگی کے ساتھ پرنس یادو نے اس سیزن میں 11 وکٹیں حاصل کی ہیں اور پرپل کیپ کی فہرست میں ٹاپ تھری میں داخل ہو گئے ہیں۔ ان کی وکٹوں کی گنتی گجرات ٹائٹنز کے پرسدھ کرشنا کے برابر ہے، لیکن بہتر اکانومی ریٹ کی وجہ سے پرنس آگے ہیں۔

چنئی سپر کنگز کے انشول کمبوج 13 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ راجستھان رائلز کے روی بشنوئی 10 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے بھونیشور کمار بھی ٹاپ گیند بازوں میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جوفرا آرچر اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے کارتک تیاگی سمیت کئی گیند باز 8-8 وکٹیں لے کر مقابلہ کو سخت بنا رہے ہیں۔

اورنج کیپ میں ٹاپ تھری میں کوئی تبدیلی نہیں لیکن ریس مزید دلچسپ ہو ئی

اورنج کیپ کی فہرست میں پہلی تین پوزیشنمیں کوئی بدلاو نہیں ہوا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد کے ہینرک کلاسن، گجرات ٹائٹنز کے شبھمن گل اور آر سی بی کے وراٹ کوہلی بالترتیب ٹاپ تھری پوزیشن پر برقرار ہیں۔