تاثیر 3 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 3 اپریل: رائے گڑھ ضلع میں ممبئی-گوا ہائی وے پر ناگوتھانے کے سوکلی گھاٹ میں ایک نجی لگژری بس کے بے قابو ہو کر الٹنے کے حادثے میں دو افراد ہلاک اور 38 دیگر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، یہ حادثہ 3 اپریل کو پیش آیا۔
پولیس کے مطابق نجی لگژری بس آج علی الصبح ممبئی سے گوا کی جانب روانہ تھی کہ ناگوتھانے کے قریب سوکلی گھاٹ کے گھماؤ دار راستے پر پہنچتے ہی ڈرائیور بس پر قابو کھو بیٹھا اور گاڑی سڑک کے کنارے الٹ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا۔

