سنجے سنگھ نے کیجریوال کی رہائش گاہ کی تصاویر کو فرضی قرار دیا، ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کی وارننگ

تاثیر 25 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 25 اپریل : عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ جاری کردہ اروند کیجریوال کی مبینہ تصاویر کو “فرضی اور بے بنیاد” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کی رہائش گاہ کی تصاویر فرضی ہیں۔

سنجے سنگھ نے پارٹی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کی طرف سے جاری کی گئی تمام تصاویر جھوٹی ہیں اور ان کا مقصد کیجریوال کی شبیہ کو داغدار کرنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت یا کوئی بھی ٹی وی چینل ایسی تصاویر نشر کرتا ہے تو اس کے خلاف عام آدمی پارٹی ( آپ)ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرے گی۔

سنگھ نے مطالبہ کیا کہ لیفٹیننٹ گورنر، وزیر اعلیٰ اور وزرا کی رہائش گاہوں کو بھی عوام کے لیے کھولا جائے اور کجریوال کے گھر کو بھی عوام کے لیے کھولاجائے ، تاکہ لوگ خود جا کر سچ دیکھ سکیں اور فیصلہ کر سکیں کہ کس کی رہائش زیادہ شاندار ہے۔