موہن نگر میں شارٹ سرکٹ سیلگی آگ، خاتون سمیت تین افراد جھلسے

تاثیر 8 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سارن، 8 اپریل : ٹاؤن تھانہ علاقہ کے موہن نگر محلے میں منگل کی نصف شب زبردست آگ لگ گئی۔ مقامی رہائشی آنند مشرا کے گھر میں لگی آگ چند منٹوں میں تیزی سے پھیل گئی جس سے لاکھوں روپے کی املاک جل کر خاکستر ہوگئیں۔ واقعے میں خاندان کے تین افراد جھلس گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ خاندان کے تمام ممبران گہری نیند میں تھے۔ تب ہی ممکنہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے مکان کے مین دروزے اور نچلی منزل میں آگ لگ گئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ گھر والوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ آگ کی شدت کے باعث کئی ارکان اندر پھنس گئے جنہوں نے بڑی کوشش اور ہمت سے جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ آگ لگنے سے گھر کے اندر کھڑی گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔