نوئیڈا تشدد معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی نیشروع کی، روپیش رائے سمیت چار لوگوں سے پوچھ گچھ

تاثیر 23 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نوئیڈا، 23 اپریل : مزدوروں کی اجرت میں اضافے کے مطالبے کے حق میں 13اپریل کو ہوئے پرتشدد احتجاج کے سلسلے میں گرفتار روپیش رائے اور ان کے ساتھیوں منیشا، اکریتی اور سریشٹی گپتا کو پولیس حراست میں لے کر نوئیڈا پولیس نے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم آدتیہ آنند کا 7 دن کا ریمانڈ مانگا ہے جس کی سماعت 24 اپریل کو ہونی ہے۔پولیس نے آدتیہ آنند کے ساتھ لڑکیوں کے تعلقات کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے دوران کچھ اہم سراغ ملے ہیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مزدور بگل تنظیم اپنے آن لائن پورٹل کو کارکنوں کو اکسانے کے لیے بھی استعمال کرتی ہے۔