تاثیر 13 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
علی گڑھ، 13 اپریل: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد آج کامیاب عہدیداران اور مجلسِ عاملہ نے سینئر اولڈ بوائے اور سابق نائب صدر سید مختار زیدی کو اپنا نیا صدر منتخب کر لیا۔ایسوسی ایشن کے کانفرنس ہال میں نئے صدر کے نام کا باقاعدہ اعلان کیا گیا، جہاں ارکان نے پھولوں کی مالائیں پہنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر شہباز خان شبّوکو نائب صدر، جبکہ شرافت اللہ دہلی کو سینئر نائب صدر اورفیصل فریدی کو بھی نائب صدر منتخب کیا گیا۔واضح رہے کہ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ڈاکٹر اعظم میر خان آنریری جنرل سیکریٹری،ڈاکٹر نورالامین جوائنٹ سیکریٹری (لوکل) اورڈاکٹر اطہر ابراہیم خان جوائنٹ سیکریٹری (یوپی) منتخب ہوئے تھے۔اس کے علاوہ 25 رکنی مجلسِ منتظمہ کا بھی اعلان کیا گیا تھا، جسے الیکشن آفیسرپروفیسر نوید خان نے جاری کیا۔ چیف الیکشن آفیسر پروفیسر محمد نوید خان کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں سی ای سی کے اراکین کے نام میں تصور جمال، ایوب علی خان ایڈووکیٹ، شہباز عالم، بدرالدجیٰ صدیقی (نجمی)، نیاز احمد، صلاح الدین، سید محمد حیدر نقوی، محمد ابو بکر، شمیم احمد، لیاقت خان اور ریاض الحسن صدیقی سمیت دیگر شامل ہیں۔اسی طرح علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے سی ای سی اراکین میں بدرالزماں خان، نفیس احمد، پون گپتا، مظفر علی، وسیم علی، طارق احمد خان، راشد مصطفیٰ، محمد یاسین، سید مازن حسین زیدی، عرفان رحم علی، توفیق احمد، ریحان احمد، کاشف طارق، مسعود احمد اور رئیس احمد کے نام شامل ہیں۔اس موقع پر نومنتخب صدر دیگر نائب صدور نے سبھی کا شکریہ ادا کرتے وہ ہوئے پوری ٹیم کی جیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ایسوسی ایشن کو مزید فعال بنانا اور تعلیمی و سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے انتخابات پر اٹھائے گئے اعتراضات کو بے بنیاد قرار دیا۔

