تاثیر 5 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 05 اپریل:۔مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ریاست کے مختلف اضلاع میں ہونے والی آندھی، بارش اور ژالہ باری کے سلسلے میں کہا ہے کہ کسان بھائی پریشان نہ ہوں، اس مشکل گھڑی میں ریاستی حکومت کسانوں کے ساتھ ہے۔
رابطہ عامہ افسر سندیپ کپور نے اتوار کو بتایا کہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ضلع کلکٹرز کو موسم کی بے وقت تبدیلی سے ہونے والے نقصان کا فوری تخمینہ لگانے کی ہدایات دی ہیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا ہے کہ ریاست کے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصان کے لیے فوری امداد اور راحت فراہم کی جائے گی۔
قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ روز گوالیار-چنبل ڈویژن کے مختلف اضلاع سمیت راج گڑھ، رائسین، بیتول وغیرہ اضلاع میں آندھی، بارش اور ژالہ باری سے منفی اثرات پڑے ہیں۔

