راماینم کی پہلی جھلک نے شائقین کا دل جیت لیا

تاثیر 2 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نمت ملہوترا کے حوصلہ مندپروجیکٹ ”راماینم“ کافلم شائقین طویل عرصے سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کا ٹیزر بالآخر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اداکار رنویر کپور پہلی بار بھگوان رام کے طور پر نظر آئیںگے۔ فلم کی پہلی جھلک نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ پرائم فوکس اسٹوڈیوز کے بینر تلے تیار ہونے والی اس فلم کا ہدایت کاری نتیش تیواری نے کی ہے جبکہ نمت ملہوترا یش کے مونسٹر مائنڈ کریئیشنز کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے۔

ٹیزر میں ‘رام’ کے کردار کو ایک ایسے ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو اپنے فیصلوں اور ‘دھرم’ کے لیے وقف ہونے کی وجہ پہچانا جاتا ہے۔ یہ جھلک نہشائقین کو اساطیری داستان سے جوڑتی ہے بلکہ رام کے انسانی پہلوو¿ں کو بھی گہرائی سے ظاہر کرتی ہے۔ فلم کی پیش کش عالمی سطح پر بیک وقت کی گئی جس کی وجہ سے بین الاقوامی شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آیا ہے۔

ہدایت کار نتیش تیواری نے کہا کہ ”راماین“ صرف اچھائی اور برائی کے درمیان جنگ نہیں ہے بلکہ انسانی فیصلوں اور ان کے نتائج کی کہانی ہے۔ دریں اثنا، رنبیر کپور نے اس کردار کو اپنے لیے سیکھنے کا تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رام کی سادگی، پاکیزگی اور قربانی کو سمجھنا ان کے لیے ایک عاجزانہ اور خاص سفر رہا ہے۔