نوکار مہامنتر میں عالمی فلاح کی طاقت موجود ہے : وزیر اعلیٰ فڑنویس

تاثیر 10 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مبئی، 9 اپریل : مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ ‘نوکار مہامنتر’ میں پوری دنیا کی بھلائی اور فلاح کی طاقت موجود ہے اور یہ منتر ہماری ثقافت کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ 9 اپریل کو ممبئی کے ورلی میں این ایس سی آئی ڈوم میں جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ عالمی نوکار مہامنتر دن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جہاں متعدد جین سنت اور معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دنیا کے تمام جاندار تخلیق کا حصہ ہیں اور سب کو جینے کا حق حاصل ہے، جبکہ ’جیو اور جینے دو‘ کا اصول جین فلسفے کی بنیادی تعلیم ہے، جو عالمی بھلائی کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوکار مہامنتر ایسے مثبت نظریات کو فروغ دیتا ہے اور اس کے جاپ سے انسان کے گناہ دھلتے ہیں اور مثبت کام کرنے کی توانائی حاصل ہوتی ہے