ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل رواں سال مرحلہ وار کیا جائے گا ۔عمر عبداللہ

تاثیر 1 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, یکم اپریل :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں ڈیلی ویجرز کی مستقلی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسمبلی کو آگاہ کیا کہ موجودہ مالی سال کے دوران مرحلہ وار طریقے سے اس عمل کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی کی جانب سے پیش کردہ ایک پرائیویٹ ممبر بل پر جواب دیتے ہوئے کہی۔ اس بل میں مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجرز اور دیگر عارضی ملازمین کی خدمات کو مستقل کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ بل کے مقصد کی مخالفت نہیں کرتے، تاہم اس کے پیش کیے جانے کے وقت پر انہیں تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران مرحلہ وار مستقلی کا عمل شروع کیا جائے گا اور حکومت اپنے اس وعدے پر قائم ہے۔