تاثیر 20 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
تل ابیب،20اپریل:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مقابلہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے کسی بھی لمحے نئی پیش رفت ہونے کا بھی اشارہ دیا۔نیتن یاہو نے القدس میں ارجنٹائن کے صدر حاوییر ملی سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم ایران کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہیں۔ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا اور کسی بھی وقت کوئی نئی پیش رفت ہو سکتی ہے۔یہ اسرائیلی بیانات ایک ایسے وقت میں آئے ہیں جب وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اتوار کو بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پیر کو پاکستان میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے تاکہ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے بارے میں بات چیت کی جا سکے۔

