کچہری کے احاطے میں تین دکانوں سے ہزاروں کی چوری

تاثیر 8 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کھونٹی، 8 اپریل: کھونٹی کچہری احاطے میں تین دکانوں میں چوری کی واردات کو انجام دیا گیا۔ چور دکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔خاص بات یہ ہے کہ جس جگہ چوری ہوئی ہے ،اس کے بالکل ساتھ ہی ضلع جیل واقع ہے اور تمام دکانیں جیل کے گیٹ سے کچھ ہی فاصلے پر ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، منگل کی رات چوروں نے کچہری کے احاطے میں واقع تین دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی لوٹ لی۔ دکانوں سے کوئی اور چیز چوری نہیں کی گئی ہے،جس سے شبہ ہے کہ چور نقدی کو نشانہ بناکر آئے تھے۔
متاثرہ دکاندار سدھیر سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے بڑی مشکل سے دکانداری کرکے تقریباً ڈھائی ہزار روپے اپنے بچوں کے لیے اسکول یونیفارم خریدنے کے لیے جمع کئے تھے لیکن چوروں نے ان کی محنت کی کمائی لوٹ لی۔