تاثیر 16 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 16 اپریل : پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں بدھ کو خواتین کے ریزرویشن قانون سے متعلق تین اہم بل پیش کیے گئے۔ وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے آئین (131 ویں ترمیم) بل، 2026 اور حد بندی بل، 2026پیس کیا، جب کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قوانین (ترمیمی) بل، 2026 کو ایوان میں پیش کیا۔
اپوزیشن نے ان بلوں پر احتجاج شروع کر دیا ہے۔ کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے کہا کہ حکومت آئین کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے۔ اس کے بعد سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو نے کہا کہ جب تک مسلم خواتین کو ریزرویشن فراہم نہیں کیا جائے گا، تب تک اس قانون کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ اس پر وزیر داخلہ امت شاہ نے جواب دیا کہ مذہب کی بنیاد پر ر یزرویشن غیر آئینی ہے اور اس کا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔

