تاثیر 11 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جھنجھنو، 10 اپریل : جھنجھنو ضلع کے گڑھا گوڑجی علاقے میں ایک ٹریلر نے خیمے میں سو رہے دو خاندانوں کے 7 افراد کو کچل دیا۔ اس حادثے میں ماں بیٹی سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔ تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ بستر خون آلود ہوگئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ ح
ادثہ ننگلی دیپ سنگھ گاوں میں جمعہ کی صبح 4 بجے پیش آیا۔ واقعے سے ناراض مقامی لوگوں نے گڑھا گوڑجی تھانے کے باہر احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔ گڑھا گوڑجی تھانہ انچارج سریش رولن نے بتایا کہ حادثہ سنگھانا جانے والی سڑک پر پیش آیا۔ یہاں ایک کھیت میں جھنجھنو کے سورج گڑھ سے آئے 2 خاندانوں کے 12 افراد خیمے میں سو رہے تھے۔ یہ لوگ پیاز کی کھدائی کے لیے آئے تھے۔

