ایکشن سے بھرپور ‘ڈکیت’ کا ٹریلر جاری

تاثیر 4 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ساوتھ سنیما کے مشہور اداکار ادیوی سیش اور مرنال ٹھاکر کی انتہائی متوقع فلم “ڈکیت” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جسے شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملا ہے۔ یہ ٹریلر یوٹیوب پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایکشن اور تھریلر کا زبردست امتزاج نظر آ رہا ہے۔ اس سے قبل، فلم کا گانا ”ٹچ بڈی“ بھی ریلیز ہوا تھا، جسے جو پون سنگھ اور جونیتا گاندھی نے گایا ہے ،جسے فلم شائقین نے بہت پسند کیا ۔
شینل دیو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں انوراگ کشیپ اور پرکاش راج نے بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم 10 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اصل میں اس فلم کو19 مارچ کو ریلیز کیا جانا تھا، لیکن میکرز نے بہتر اسکرین اسپیس اور شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ریلیز کی تاریخمیں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ ایک ساتھ ہندی اور تیلگو میں کی گئی ہے۔