تاثیر 11 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کانکیر، 10 اپریل : ضلع کے کورار پولس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں واقع گاو¿ں بڑے گوری کے نزدیک آج جمعہ کو پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس فی الحال اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا نوجوانوں کی موٹر سائیکل کو کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری یا وہ موٹر سائیکل پر سے کنٹرول کھو کر خود سڑک پر گر گئے۔ پولیس واقعہ کی تمام ممکنہ زاویوں سے جانچ کر رہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے لواحقین بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔
کورار پولس اسٹیشن کے انچارج جتیندر گپتا نے بتایا کہ پولیس کو بڑے گوری گاو¿ں کے قریب سڑک حادثہ کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کی اور متوفی کی شناخت کی۔ مرنے والوں میں سے ایک رکیندر کمار کوریٹی پاتھری پاڑا کا رہنے والا تھا۔ دوسرا متوفی گوتم کوریٹی بڑے پاتھری پاڑہ کا رہنے والا تھا۔ دونوں نوجوان ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جن پوری کی طرف جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

