وجے ورما نے اپنے کریئر کے اتار چڑھاؤ پر بات کی

تاثیر 12 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

اداکار وجے ورما اپنی انتہائی متوقع ویب سیریز ”مٹکا کنگ“ کے تعلق سے سرخیوں میں ہیں۔ اس کی ریلیز سے پہلے انہوں نے اپنے فلمی سفر کے اتار چڑھاؤ کے بارے میں کھل کر بات کی۔ وجے نے وضاحت کی کہ ان کا کریئر سیدھی راہ پر نہیں چلا۔ اس کے بجائے، انہیں کامیابی کے لیے طویل انتظار اور جدوجہد کرنا پڑی۔

اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں فلم ”ما سون شوٹ آؤٹ“ سے انہیں کانز فلم فیسٹیول میںپہچان ملی لیکن اس کے باوجود انہیں کافی عرصے تک کام نہیں مل سکا۔ اس دوران انہوں نے کئی مشکل حالات کا سامنا کیا اور ثابت قدم رہنے میں کامیاب رہے۔

وجے نے فلم ”پنک“ سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ کا بھی اشتراک کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ امیتابھ بچن کے ساتھ چارٹر ہوائی جہاز میں سفر کر رہے تھے، وہیں دوسری طرف ہوائی اڈے پر آنے اور جانے کے لیے رکشہ کا استعمال کرنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے اسے اپنی زندگی کا ایک انوکھا تجربہ قرار دیا، جس نے اسے زمیں سے جڑے رہنے کی ترغیب دی۔

اداکار نے کہا کہ ’گلی بوائے‘ ان کے کریئر کا ایک اہم موڑ تھا جس کے بعد انہیں پہچان ملی۔ اب وہ ہدایت کار ناگراج منجولے کی سیریز ”مٹکا کنگ“ میں نظر آئیں گے، جو 17 اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے۔ شائقین اس سیریز کو لے کر پرجوش ہیں۔