تاثیر 10 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 9 اپریل :۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے 2028 کی اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس آف دی پارٹیز (کاپ 33) کی میزبانی سے دستبردار ہونے کے ہندوستان کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں بڑے دھوم دھام سے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان کاپ 33 کی میزبانی کرے گا، لیکن اب اس پیشکش کو اچانک واپس لینے سے حکومت کی پیرس معاہدے سے وابستگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، رمیش نے الزام لگایا کہ یہ اعلان 2029 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل بین الاقوامی سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا، جس طرح 2024 کے انتخابات سے قبل نئی دہلی میں جی20 سربراہی اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اب بغیر کسی واضح وجہ کے کانفرنس کی میزبانی سے دستبردار ہونا حکومت کے موسمیاتی وعدوں پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

