تاثیر 2 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لندن، 2 اپریل : دفاعی چیمپئن آرسنل نے کوارٹر فائنل میں چیلسی سے 0-1 کی شکست کے باوجود 2-3 کے مجموعی اسکور لائن پر ویمنس چیمپئنس لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پہلے مرحلے میں 1-3 کی جیت نے آرسنل کو اپنی برتری برقرار رکھنے اور آخری چار میں آگے بڑھنے کا موقع دیا۔
بدھ کے روز اسٹامفورڈ برج میں اسٹاپیج ٹائم (90+4) میں چیلسی کے لیے سجوئیکے نسکین نے گول کیا، لیکن یہ ٹیم کو آگے رکھنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ چیلسی کے ویرلے برمن کا شاٹ میچ کے آخری لمحات میں پوسٹ پر لگا جب کہ آرسنل کے گول کیپر ڈیفنے وین ڈومسیلار نے نسکین کے ہیڈر سے شاندار سیو کیا۔
چیلسی کی کوچ سونیا بومپاسٹر کو بھی میچ کے اختتام پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔
چیلسی نے شروع سے ہی دباو¿ برقرار رکھا، سیم کیر نے حملے میں اہم کردار ادا کیا۔
اب سیمی فائنل میں آرسنل کا مقابلہ وولفسبرگ یا لیون سے ہوگا۔

