تاثیر 4 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع سنجھولی تھانہ علاقہ کے کھیرا بھوتھا گاؤں میں مچھلی پکڑنے کے تنازعہ میں بچہ پاسوان نامی ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔ بچہ پاسوان گاؤں کے قریب مچھلیاں پکڑ رہا تھا کہ رویش لال اور گاؤں کا ایک اور نوجوان وہاں پہنچا اور مچھلی کا مطالبہ کیا، جب بچہ پاسوان نے مچھلی دینے سے انکار کیا تو دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑا پرتشدد لڑائی میں بدل گیا ۔ رویش لال نے مبینہ طور پر واقعہ کے دوران بچہ پاسوان کو گولی مار دی اور بچہ پاسوان موقع پر ہی گر کر شدید زخمی ہو گیا پھر اسکے بعد وہ فوت بھی کر لیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سنجھولی پولس وہاں پہنچی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام بھیجا ۔ پولس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم رویش لال کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے ۔ سنجھولی پولس اسٹیشن افسر اشوک کمار نے بتایا کہ معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کی جا رہی ہے، پولس تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید کارروائی کر رہی ہے، فی الحال کشیدہ صورتحال کے پیش نظر گاؤں میں پولس تعیناتی کی گئی ہے ۔

