سندھ طاس معاملہ پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا کوئی جواز نہیں : بھارت

تاثیر 16 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 16 مئی :بھارت نے سندھ کے پانیوں سے متعلق ثالثی عدالت (سی او اے یعنی کورٹ آف آربیٹریشن ) کے فیصلے کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ بھارت نے اسے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی طرف سے جاری کردہ کوئی بھی کارروائی یا فیصلہ بے معنی ہے۔ پاکستان کے ساتھ سندھ طاس کے معاہدے کو برقرار رکھنے کا بھارت کا فیصلہ اب بھی نافذ ہے۔

میڈیا کے سوالات کے جواب میں، وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتے کے روز کہا کہ نام نہاد ثالثی عدالت، جو غیر قانونی طور پر تشکیل دی گئی تھی، نے سندھ آبی معاہدے کی تشریح سے متعلق معاملے میں ایک اضافی فیصلہ جاری کیا۔ یہ فیصلہ آبی پعروجیکٹوں میں پانی کے زیادہ سے زیادہ ذخیرے سے متعلق معاملے پر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اس نام نہاد فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، جس طرح اس نے غیر قانونی طور پر تشکیل شدہ سی او اے کے تمام پچھلے فیصلوں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ بھارت نے کبھی بھی اس نام نہاد ادارے کے قیام کو تسلیم نہیں کیا۔