پول سے ٹکرا کر پلٹا آٹو 5 خواتین زخمی

تاثیر 23 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ) سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے اتربیل بھرواڑہ ایس ایچ سڑک سنگھواڑہ نگر پنچایت لال پور چوک کے قریب ہفتہ کے روز ایک ٹیمپو بے قابو ہو کر سڑک کنارے لگے پول سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ اس حادثے میں ٹیمپو پر سوار پانچ خواتین زخمی ہو گئیں واقعے کے بعد موقع پر افرا تفری مچ گئی۔ زخمیوں میں کٹکا پنچایت کے پیڑا باشندہ پچو سدا کی اہلیہ دیوکانت دیوی، چندیشور سدا کی اہلیہ سیتا دیوی اور خوبلال سدا کی اہلیہ رنکو دیوی شدید زخمی ہو گئیں۔ ابتدائی علاج کے بعد تینوں کو بہتر علاج کے لیے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا۔ جبکہ شمبھو سدا کی اہلیہ پنیتا دیوی اور برجو سدا کی اہلیہ گلاب دیوی کا علاج سنگھواڑہ سی ایچ سی میں جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تمام خواتین ٹیمپو پر سوار ہو کر برہیٹا میں ایک رشتہ دار کے یہاں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔ اسی دوران سنگھواڑہ لال پور چوک کے قریب سامنے سے آ رہے ایک بائک سوار نے اچانک اپنی بائک دائیں جانب موڑ دی۔ بائیک سوار کو بچانے کی کوشش میں ٹیمپو ڈرائیور کا توازن بگڑ گیا اور آٹو سڑک کنارے لگے پول سے ٹکرا کر الٹ گیا حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ آس پاس کے لوگوں نے فوری طور پر تمام زخمی خواتین کو باہر نکال کر علاج کے لیے سنگھواڑہ سی ایچ سی پہنچایا۔انچارج میڈیکل افسر ڈاکٹر پریم چند نے بتایا کہ تین خواتین کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں ڈی ایم سی ایچ ریفر کیا گیا ہے۔ ادھر اطلاع ملتے ہی سنگھواڑہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے