تاثیر 6 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 6 مئی:سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی زبردست شکست پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت اور الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے اسے جمہوریت میں ووٹ کی لوٹ مار قرار دیا۔اکھلیش یادو نے منگل کو لکھنؤ میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے عہدیداروں کے ساتھ مل کر بنگال میں انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کی۔ انہوں نے کہا کہ اسے ملٹی لیئر الیکشن مافیاؤں کا کھیل کہا جاتا ہے۔

