تاثیر 15 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد ، 15 مئی:وزیراعلی ریونت ریڈی نے نیٹ یو جی 2026 کی منسوخی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہاکہ لاکھوں طلبہ اور اْن کے سرپرستوں میں اِس فیصلہ سے تشویش پائی جاتی ہے۔ امتحانی پرچہ کے افشاء اور امتحانی طریقہ کار میں مبینہ بے قاعدگیوں کے منظرعام پر آنے کے بعد امتحان کو منسوخ کردیا گیا۔
ریونت ریڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے برسر اقتدار بی جے پی اور اپوزیشن بی ا?ر ایس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اْنھوں نے کہاکہ پرچہ جات کے افشاء سے لاکھوں طلبہ کا تعلیمی مستقبل خطرہ میں پڑچکا ہے۔ اْنھوں نے کہاکہ دونوں پارٹیوں میں منظم کرپشن کے معاملہ میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔ اْنھوں نے کہاکہ ملک میں 22 لاکھ سے زائد طلبہ نے کافی محنت اور تیاری کے ساتھ نیٹ امتحان میں حصہ لیا تھا۔ 3 مئی کو ملک کے 551 شہروں اور بیرون ملک 14 شہروں کے امتحانی مراکز پر 22.7 لاکھ طلبہ نے امتحان میں شرکت کی تھی۔

