نائب وزیر اعلیٰ نے تعمیراتِ عامہ کے جاری منصوبوں میں تاخیر اور ناقص معیار پر سخت برہمی کا اظہار کیا

تاثیر 6 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 06 مئی:جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے محکمہ تعمیراتِ عامہ کے جاری منصوبوں میں تاخیر اور ناقص معیار پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسے معاملات میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سڑکوں، عمارتوں، پی ایم جی ایس وائی، شہری و دیہی ترقیاتی اسکیموں اور نابارڈ کے تحت جاری تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غیر ضروری تاخیر کے ذمہ دار ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔نائب وزیر اعلیٰ نے معیار اور کارکردگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم سے متعلق منصوبوں سمیت تمام کاموں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔