تاثیر 24 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بلرام پور، 24 مئی:ا توار کو ضلع کے سہیلوا وائلڈ لائف ڈویژن کے بنکٹوا رینج علاقے میں جنگل سے بھٹک کر ایک گاؤں میں پہنچی مادہ چیتے کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کی ٹیم پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔
یہ واقعہ بنکٹوا رینج کے تحت چودھری ڈیہہ گاؤں کے جنوب میں واقع جنگلاتی علاقے میں پیش آیا۔ اتوار کی صبح ایک مادہ تیندوا جنگل سے نکل کر گاؤں کی طرف چلی گئی۔ اس دوران اس کی گردن گاؤں کے قریب واقع آم کے باغ کی حفاظتی تار میں پھنس گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق مادہ تیندوا تار میں پھنسنے کے بعد باہر نکلنے کے لیے کافی دیر تک جدوجہد کرتی رہی،لیکن گردن تار میں بری طرح پھنس جانے کی وجہ سے باہر نہیںنکل سکی۔ اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

