تاثیر 3 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
چنئی،03مئی: چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا کہ ر توراج گائیکواڑ نے اپنی فیصلہ سازی میں بہت مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا ہے، اور اس کا زیادہ تر حصہ بلے باز کے طور پر ان کی عمدہ فارم کو قرار دیا جاسکتا ہے۔ آئی پی ایل کی خراب شروعات کرنے والے گائکواڑ نے اپنے آخری دو میچوں میں بالترتیب ناٹ آؤٹ 74 اور ناٹ آؤٹ 67 رنز بنائے۔ اس سے سی ایس کے کو اپنے آخری پانچ میں سے تین میچ جیتنے اور پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر جانے میں مدد ملی ہے۔
فلیمنگ نے ہفتہ کو ممبئی انڈینس کے خلاف سی ایس کے کی آٹھ وکٹ سے جیت کے بعد کہا، “وہ ہر میچ کے ساتھ بہتر ہو رہا ہے۔ انہوں نے تھوڑا سست آغاز کیا، لیکن پچھلے کچھ میچوں میں وہ شاندار رہے ہیں۔” فلیمنگ، جو گزشتہ 18 سیزن سے سی ایس کے کے کوچ ہیں، کا یہ بھی ماننا ہے کہ گائیکواڈ کی اچھی بلے بازی کی کارکردگی نے انہیں بطور کپتان اعتماد بخشا ہے۔

