تاثیر 8 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
درگاپور، 8 مئی:آسنسول-درگاپور پولس کمشنریٹ کے کلٹی پولیس اسٹیشن نے گوپال مہتو قتل کیس میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ مرکزی ملزم کرشنا نونیا کو اتر پردیش کی پریاگ راج جیل سے گرفتار کیا گیا اور جمعہ کو آسنسول عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے اس کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے پانچ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق چیناکڑی کے رہنے والے گوپال مہتو کا 19 اگست 2025 کو قتلکر دیا گیا تھا ۔ کرشنا نونیا اس واقعے کے بعد سے مفرور تھا۔ ایک طویل تفتیش اور تکنیکی نگرانی کے بعد، نیامت پور چوکی کی پولیس کو معلوم ہوا کہ وہ اتر پردیش میں ہے۔ اس دوران کرشنا نونیا کو پریاگ راج میں گرفتار کیا گیا اور موبائل فون چوری کے ایک معاملے میں جیل بھیج دیا گیا۔

