تھانے کے گاؤں دیوی سبزی مارکیٹ میں بھیانک آگ

تاثیر 21 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 21 مئی : مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں واقع گاؤں دیوی سبزی مارکیٹ میں جمعرات کی علی الصبح اچانک آگ لگنے سے 154 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ اس حادثے میں فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار سمیت دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔تھانے میونسپل کارپوریشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر ایس وائی تڑوی نے میڈیا کو بتایا کہ صبح تقریباً چار بجے تھانے اسٹیشن کے قریب مشہور گاؤں دیوی سبزی مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔