تاثیر 16 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پونے، 16 مئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما شرد پوار کی صحت میں بہتری آنے کے بعد مہاراشٹر کی سیاسی سرگرمیوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران شرد پوار گروپ کے اہم رہنماؤں کی ایک معروف ہوٹل میں خفیہ میٹنگ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اس میٹنگ کے بعد ریاست کے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے اور آنے والے دنوں میں بڑی سیاسی پیش رفت کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

