تاثیر 8 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 8 مئی:۔مغربی بنگال میں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے انتظامی اور سیاسی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔ ہفتہ کو حلف برداری کی تقریب سے قبل کولکاتا اسمبلی کمپلیکس کو اچھی طرح سے سجایا جا رہا ہے۔مغربی بنگال اسمبلی کمپلیکس کے اندر صفائی، رنگ و روغن اور مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سابق وزراءکے نام کی تختیاں اتارنے کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔ انتظامی ذرائع کے مطابق یہ ایک معمول کا طریقہ کار ہے جسے نئی حکومت کی تشکیل سے قبل مکمل کیا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف برداری کی تقریب کو شاندار بنانے کے لیے پورے کمپلیکس کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے اور تمام تیاریاں اعلیٰ حکام کی نگرانی میں کی جا رہی ہیں۔

