تاثیر 22 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 22 مئی: مغربی بنگال کے باشندوں کو جیشٹھماہ کی شدید گرمی کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ ریاستی دارالحکومت کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے کئی حصوں میں عوامی زندگی شدید حبس اور تیز دھوپ کی گرمی سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس صورتحال کے درمیان لوگ بارش کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم، محکمہ موسمیات نے فی الحال کولکاتا کے لیے فوری راحت کا کوئی خاص امکان ظاہر نہیں کیا ہے۔
علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق کلکتہ میں فی الحال شدید طوفان یا بڑے پیمانے پر بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ہلکی بارش وقفے وقفے سے ایک دو مقامات پرہوسکتی ہے، لیکن اس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی کی توقع نہیں ہے۔ ہاوڑہ اور ہوگلی کے لیے بھی کوئی خاص انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

